مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں پانچ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔اطلاعات کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکی کی ساحلی حدود میں بحیرہ روم میں پیش آیا، ربڑ کی کشتی پر 22 سے زائد شامی پناہ گزین سوار تھے جو جزیرہ قبرص جانے کی کوشش کررہے تھے، جن میں سے سات کو بچا لیا گیا جبکہ چار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ابتک پانچ بچوں سمیت 12 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ذرائ کے مطابق ترکی نے شامی عوام کو دربدر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترکی نے اپنی سرحدیں دہشت گردوں کے لئے کھول کر شامی عوام کو دربدر کردیا۔
ترکی کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں پانچ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1871312
آپ کا تبصرہ