17 مارچ، 2017، 11:41 AM

حلب میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں 42 افراد ہلاک

حلب میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں 42 افراد ہلاک

شام کے شہر حلب میں امریکی جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 42 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  شمالی شام کے شہرحلب میں وہابی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقے میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی درجن افراد  ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہے۔ لیکن اس علاقہ میں ترکی کے جنگي طیارے بھی پروازکرتے رہتے ہیں ۔ ترکی کچھ عرصہ سے امریکہ کے حامی باغیوں کی حمایت جبکہ داعش کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کررہا ہے۔

News ID 1871137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha