مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ مصری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری فوج نے العریش علاقہ میں 7 وہابی دہشت گردون کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش کی ذیلی تنظیم انصار بیت المقدس سے ہے۔ مصری فوج نے داعش کے حامی دہشت گردوں کے خلاف صحرائے سینا میں وسیع آپریشن شروع کررکھا ہےجس میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔
News ID 1870798
آپ کا تبصرہ