مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے گزشتہ کئی روز سے ہڑتال جاری ہے جس کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برازیل کے صوبے اسپرنٹو سانٹو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال کی جا رہی ہے تاہم ہڑتال اس وقت خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی جب ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے زبردستی دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند کرانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث سب سے زیادہ متاثر اسپرنٹو سانٹو کا دارالخلافہ وٹوریا ہوا ۔ ہڑتال کے دوران وٹوریا میں صرف ایک روز میں 100 سے زائد گاڑیاں چرا لی گئیں جب کہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لئے فوج اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
برازیل میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے گزشتہ کئی روز سے ہڑتال جاری ہے جس کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
News ID 1870351
آپ کا تبصرہ