9 جنوری، 2017، 3:34 PM

کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم افراد نے ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم افراد نے ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ کشمیر کے علاقے اکھنور میں واقع فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے علی الصبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی کیمپ پر حملے کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ ہندوستان کی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پر کیا گیا جسے بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا سب سے اہم محمکہ تصور کیا جاتا ہے، جی آر ای ایف کا کام سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو ٹھیک رکھنا ہے۔

News ID 1869587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha