نیویارک میں 2 ایٹمی پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ

نیویارک کے جنوبی حصے میں واقع 2 ایٹمی پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ان پلانٹس کو2021 تک بند کردیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے جنوبی حصے میں واقع 2 ایٹمی پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ان پلانٹس کو2021 تک بند کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے جنوبی حصے میں واقع انڈین پوائنٹ نیوکلیئر پلانٹس کے دونوں یونٹس بند کردیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں نیویارک انتظامیہ اور کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت کمپنی ایک پلانٹ اپریل2020 تک، جبکہ دوسرے پلانٹ کو اپریل2021 تک بند کردے گی ۔
نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو پہلے بھی ان پلانٹس کو بند کرنے کی مہم چلا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلانٹس نیویارک شہر سے بہت قریب واقع  ہیں، جس کی وجہ سے شہر کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔
ان پلانٹس کے ذریعے 2000میگاوٹس بجلی حاصل کی جاتی ہے، جو نیویارک کو فراہم کی جانے بجلی کا ایک چوتھائی حصہ ہے، تاہم ان پلانٹس کے بند ہونے کی صورت میں متبادل کے طور پر ہائیڈرو پاور پلانٹس سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

News Code 1869542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha