5 جنوری، 2017، 11:17 PM

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

اوبامہ انتظامیہ نے امریکہ پر 11 ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے امریکہ پر 11 ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن  کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں , ۔اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردانہ حملوں کی بات کی تھی۔ گذشتہ سال بھی انھوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی فورسز کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1869509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha