مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ صفورہ اور سبین محمود کے قتل سمیت دیگر واقعات میں ملوث مزید 8 دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 8 دہشت گردوں کے سزائے موت جب کہ 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سزا پانے والے دہشت گرد سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ سانحہ صفورا، چینی انجینیرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں، سزائیں پانے والے دہشت گردوں میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں میں حافظ محمد عمر، علی رحمان عرف پنوٹونا، عمرالمعروف جواد، عبدالسلام عرف طیب رضوان عظیم، خرم شفیق عبداللہ منصور شامل ہیں جب کہ دہشت گرد بلال محمود، محمد یوسف قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں پرحملے، سیف اللہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ صفورہ اور سبین محمود کے قتل سمیت دیگر واقعات میں ملوث مزید 8 دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔
News ID 1869329
آپ کا تبصرہ