23 دسمبر، 2016، 12:07 PM

داعش نے ترکی کے دو فوجیوں کو زندہ جلا دیا

داعش نے ترکی کے دو فوجیوں کو زندہ جلا دیا

شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے شہر الباب میں ترکی کے دو فوجیوں کو آگ میں زندہ جلا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اورعراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے شہر الباب میں ترکی کے دو فوجیوں کو آگ میں زندہ جلا دیا ہے۔ دہشت گردوں نے سماجی سائٹوں پر ایک فلم ارسال کی ہے جس میں ترکی کے گرفتار شدہ دو فوجیوں کو آگ میں زندہ جلاتے ہوئے دکھایا گيا ہے۔ ترکی کے دونوں فوجیوں کو شام کے شہر الباب میں زندہ جلایا گيا ہے اس سے قبل بھی ترکی نے داعش کے ہاتھوں  اپنے 14 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

News ID 1869181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha