17 دسمبر، 2016، 1:32 PM

ماسکو کا کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں، روس

ماسکو کا کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں، روس

روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات روس پر لگانے سے باز رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات روس پر لگانے سے باز رہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔ روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے ریڈیو نیٹ ورک این پی آر سے بات کرتے ہوئے روس پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ ماسکو نے ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیک کیں جس کا براہ راست فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہوا اور اس پر روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ ماسکو کے خلاف کس قسم کا ایکشن چاہتے ہیں۔

News ID 1869046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha