15 دسمبر، 2016، 11:01 PM

مصر میں سینائی کے عسکریت پسند کو پھانسی دیدی گئی

مصر میں سینائی کے عسکریت پسند کو پھانسی دیدی گئی

مصری حکام نے شمالی صوبہ سینائی سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند عادل ابراہیم کو پھانسی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری حکام نے شمالی صوبہ سینائی سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند عادل ابراہیم کو پھانسی دے دی ہے۔ جزیرہ نما سینائی کے چالیس سالہ خطرناک عسکریت پسند عادل محمد ابراہیم عُرف عادل حبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد آج قاہرہ کی اپیل جیل میں کردیا گیا ہے۔ حبارہ پر اگست 2013 میں شمالی سینائی صوبے میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے پچیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ پھانسی پر عملدرآمد صدر عبدالفتاح السیسی کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ پھانسی کی سزا کے خلاف عسکریت پسند کی اپیل کو مصری اعلیٰ عدالت نے رد کردیا تھا۔جس کے بعد جمعرات کو عادل محمد ابراہیم کو پھانسی دیدی گئی۔

News ID 1869021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha