12 دسمبر، 2016، 9:49 PM

لندن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 6 افراد گرفتار

لندن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 6 افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے لندن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے لندن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لندن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق 4 افراد کو شمالی انگلینڈ کے علاقے ڈربی، ایک کو وسطیٰ انگلینڈ کے علاقے ٹرینٹ جب کہ خاتون کو لندن سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان افراد کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اورعلاقے میں واقع مزید گھروں کی تلاشی لی گئی جب کہ اہل علاقہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News ID 1868959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha