مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں جمعیت الوفاق کے سکریٹری شیخ علی سلمان کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عوام نے شیخ علی سلمان کی حمایت میں عظیم مظآہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل علی سلمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج ہوگی اور اس موقع پر عوام نے بحرینی حکومت کی معاندانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ علی سلمان کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل شیخ سلمان کی سزا کو 4 سال سے بڑھا کر 9 سال کردیا گیا تھا جبکہ شیخ سلمان کے وکلاء نے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور عدالت کے اس حکم کو غیر قانونی اور متعصبانہ قراردیا گیا تھا۔
بحرین میں جمعیت الوفاق کے سکریٹری شیخ علی سلمان کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عوام نے شیخ علی سلمان کی حمایت میں عظیم مظآہرہ کیا ہے۔
News ID 1868940
آپ کا تبصرہ