مہر خبررساں ایجنسی نے بحرین کے اخبار الوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں اپوزیشن پارٹی الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائي ہے۔
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی حکومت کو گرانے کے الزام سے شیخ سلمان کو بری کردیا لیکن دیگر الزامات میں انھیں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر شیخ علی سلمان کو سات ماہ سے قید میں رکھا ہوا ہے ۔ بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی عدالت کے اس فیصلے کو ظالمانہ اور تعصب پر مبنی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ