مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستانی فوج کے سابق فوجی سربراہوں نے پاکستان پرحملے کا مشورہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 2سابق آرمی چیفس جنرل (ر)بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کے لیے خفیہ آپریشن کرنا چاہیے۔ ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے رٹائرڈ جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہیے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستانی فوج کے سابق فوجی سربراہوں نے پاکستان پرحملے کا مشورہ دیا ہے۔
News ID 1868847
آپ کا تبصرہ