مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں فیدل کاسترو سے اظہار عقیدت کیلئے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پرجمع ہوئے اور انقلابی رہنما سےاپنی محبت کا اظہار کیا۔ انقلاب اسکوائر پر ہونے والی ریلی میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ملک سے آنے والوں نے بھی شرکت کی، لوگوں نے فیدل کاسترو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ فیدل کاسترو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عالمی رہنما بھی ہوانا پہنچے ہیں، جن میں قطرکےامیر، چین اور ایران کے نائب صدور، یونانی وزیراعظم، جنوبی افریقا اور لاطینی امریکا کے سربراہان مملکت شامل ہیں۔
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں فیدل کاسترو سے اظہار عقیدت کیلئے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پرجمع ہوئے اور انقلابی رہنما سےاپنی محبت کا اظہار کیا۔
News ID 1868673
آپ کا تبصرہ