مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کےشہرحلب میں وہابی دہشت گردوں نے بچوں کے پرائمری اسکول پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں کم از کم 7 بچے جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق شام کےشہرحلب میں وہابی دہشت گردوں نے بچوں کے پرائمری اسکول پر راکٹ داغ دیا جس کے نتیجےمیں کم از کم 7 بچے ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 برس سے شام میں جاری لڑائی میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک کروڑسے زائد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ دہشت گردوں کو سعودی عرب ، ترکی اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
شام کےشہرحلب میں وہابی دہشت گردوں نے بچوں کے پرائمری اسکول پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں کم از کم 7 بچے جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868450
آپ کا تبصرہ