مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو ضمانت پر سینٹر جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے آج فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی تھی۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے ، ان کی درخواست ضمانت سیشن جج ملیر نے منظور کی۔
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ پاکستان میں مزید کئي شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کیا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت دہشت گردوں کے سہولتکاروں ملا عبدالعزیز ، ملا سمیع الحق ، طاہر اشرفی ملا لدھیانوی کو گرفتار کرنے کے بجائے پرامن شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو ضمانت پر سینٹر جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے آج فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی تھی۔
News ID 1868219
آپ کا تبصرہ