7 نومبر، 2016، 5:45 PM

جنرل راحیل شریف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی

جنرل راحیل شریف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے نام ساجد ولد ابراہیم خان، جاوید خان ولد فقیر گل، فضل رحمان ولد فضل کریم، فضل حق ولد شہداد ، زاہد خان ولد کتاب شاہ ، عمر سعید ولد حضرت سعید، رحمت ولد اسمعایل خان، بخت ولی ولد عمل خان اور نزیر احمد ولد اللہ داد ہیں۔سزائے موت پانے والے یہ تمام دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل، لیویز اہلکاروں کے گلے کاٹںے، پشاور ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں کے ہاتھ کاٹنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ساجد ولد ابراہیم خان وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال دہشتگرد تھا، جو کہ پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں، مقامی قبائلی رہنما پیر اسرار شاہ اور ان کے 8 گھر والوں، شہری نیاز گل اور ساجد خان کے قتل میں ملوث ہے، اس نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گردوں سے ہے۔

News ID 1868146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha