مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے ریست اڑیسہ میں علیحدگی پسند ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے یہ کارروائی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی سرحد پر ملکن گری میں کی جس میں مرنے والے ماؤنوازوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے کل 24 لاشوں کو قبضے میں لیا تھا لیکن آج صبح اس علاقے سے مزید 3 لاشیں ملی ہیں۔
مارے جانے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔آپریشن میں بھارتی فورسز کے2 کمانڈوز بھی شدید زخمی ہوئے۔
ہندوستانی فورسز نے ریست اڑیسہ میں علیحدگی پسند ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1867839
آپ کا تبصرہ