مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے 35 سفارتکار جرمنی میں پناہ لینے کی کوشش کررہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی کے 35 سفارتکاروں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جرمنی میں پناہ لینے کی درخواست دی ہے۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کے ترجمان یوہانس ڈیمورث نے کہا ہے کہ ممکن ہے درخواست دینے والوں کی تعداد کہیں زيادہ ہو۔ ذرائع کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک شہریوں کو ترک حکومت کے عتاب کا سامنا ہے اور اب تک حکومت نے 82 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے 35 سفارتکار جرمنی میں پناہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
News ID 1867822
آپ کا تبصرہ