18 اکتوبر، 2016، 12:14 AM

ریاست اڑیسہ میں اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک

ریاست اڑیسہ میں اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبانیشور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبانیشور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلس کر 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل میں ڈائلسز وارڈ میں لگی جہاں کم و بیش 30 مریض موجود تھے جب کہ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اسپتال میں آگ لگنے کے بعد افراتفری مچ گئی اور بعض مریضوں اور ان کی عیادت کرنے کے لئے اسپتال آنے والے افراد نے اپنی جان بچانے کے لئے دوسری منزل سے چھلانگیں بھی لگائیں۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں دھواں بھرنے کے بعد جان بچانے کی کوشش میں متعدد مریض اور ان کے تیمار دار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔

News ID 1867668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha