مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فارس کے پولیس سربراہ جنرل احمد علی گودرزی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کے تعاون سے پولیس نے 11 دہشت گردوں کو 100 کلو دھماکہ خيز مواد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے گئے تمام دہشت گردوں کو تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ صوبہ فارس کے پولیس سربراہ کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ دہشت گرد عاشور کے دن دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف دقیق کارروائی کا آغاز کردیا اور پولیس نے دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائی ککو قبل از وقت ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے اور تمام دہشت گرد وہابی دہشت گرد گروہ داعش سے منسلک ہیں۔
صوبہ فارس کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کے تعاون سے پولیس نے 11 دہشت گردوں کو 100 کلو دھماکہ خيز مواد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے گئے تمام دہشت گردوں کو تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔
News ID 1867577
آپ کا تبصرہ