مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر جاری دہشت گردی میں ملوث خونخوار وہابی دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں انسانیت کا دشمن قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مودی نے لکھنؤ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن وہابی دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا،انہیں بھی نہیں بخشا جاسکتا جو دہشتگردوں کی حمایت اور انھیں پناہ فراہم کرتے ہیں ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سرگرم وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے اور تمام دہشت گردتنظیموں کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں سے ہے۔
آپ کا تبصرہ