11 اکتوبر، 2016، 1:42 PM

افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک

افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قندھار صوبے کے شہر جلال آباد میں مدرسے کے باہر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول اور شدید نوعیت کا تھا جس کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی ، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد مدرسے کو نشانہ بنایا تھا ۔ حادثے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

News ID 1867519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha