مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے بارہ مولہ میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع بارہ مولہ میں ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیر ی کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ سے 3 کشمیری زخمی بھی ہوگئے۔
سری نگر کے علاقے نوہٹہ اور ایم آر گنج میں کرفیو اب بھی برقرار ہے، کشمیر میں 54 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، وادی میں آج بھی ہند مخالف مظاہرے جاری ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے بارہ مولہ میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1866596
آپ کا تبصرہ