10 اگست، 2016، 12:20 PM

ایران کی یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی ایک بار پھر مذمت

 ایران کی یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی ایک بار پھر مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی شہری آبادی اور غیر فوجی مراکز پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی ایک بار پھرشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطاق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے یمن کی شہری آبادی اور غیر فوجی مراکز پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی ایک بار پھرشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں، اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی خاموشی کی وجہ سے سعودی عرب یمن پر بھیانک اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔اور یمن کے نہتے اور بےگناہ شہریون کے قتل عام میں مصروف ہے۔ترجمان نے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں پر زوردیا کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عوام ، بچوں اور عورتوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے اوریمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے سلسلے میں  اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

News ID 1866109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha