مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی ٹی وی کے خبر چينل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد اپنا پہلے بیان میں ترک عوام سے حکومت کی حمایت کرنے اور سڑکوں پر آنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردوغان نے عوام سے سڑکوں پر نکل کر فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر کا کہناتھا کہ اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکا م بنا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ایک گروپ نے اقتدارپرقبضہ کرنےکی غیرقانونی کوشش کی ہے،شہری سڑکوں پر نکلیں اور اس بغاوت کیخلاف آواز اٹھائیں ۔ترک صدر نے عالمی برادری سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد اپنا پہلے بیان میں ترک عوام سے حکومت کی حمایت کرنے اور سڑکوں پر آنے کی درخواست کی ہے۔
News ID 1865530
آپ کا تبصرہ