4 جولائی، 2016، 2:14 AM

ہندوستان کو داعش کی طرف خوفناک حملوں کی دھمکی

ہندوستان کو داعش کی طرف خوفناک  حملوں کی دھمکی

گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری وہابی خونخوار تنظیم داعش نے قبول کرنے کے بعد ہندوستان کو بھی خوفناک حملوں کی دھمکی دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری وہابی خونخوار تنظیم داعش نے قبول کرنے کے بعد ہندوستان کو بھی حملوں کی دھمکی دیدی ہے۔داعش نے بھارت کو ایسی دھمکی دے دی ہے جس سے بھارتی سکیورٹی اداروں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ اطلاعات کے مطابق داعش کےبنگلہ دیشی شاخ کے امیر شیخ ابو ابراہیم الحنیف نے دھمکی دی ہے کہ ”ہم بنگالہ دیش کو مرکز بنا کر وہاں سے ہندوستان میں گوریلا حملے کریں گے۔شیخ ابو ابراہیم نے یہ بات شدت پسند تنظیم کے میگزین دابق کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ”ایک بار داعش بنگال میں اپنے اڈے قائم کرلے۔ اس کے بعد ہندوستان کے مشرقی اور مغربی علاقوں پر حملے کیے جائیں گے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم کے بنگآلی سربراہ نے مزید کہا کہ ”بنگال کو سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور وہاں اڈا قائم ہونے سے داعش کو ہندوستان میں گوریلا حملے کرنے میں بہت آسانی رہے گی۔ “
اطلاعات کے مطابق شیخ ابو ابراہیم کے مطابق بنگال ہندوستان کے مشرق میں واقع ہے اور پاکستان سمیت ولایت خراسان اس کے مغرب میں ہے۔ اس طرح داعش کو دونوں اطراف سے ہندوستان پر حملے کرنے میں آسانی رہے گی۔ یہ حملے ہندوستان میں موجود مقامی وہابی دہشت گردوں کے ساتھ مل کرکیے جائیں گے۔ہمارے ’سپاہی‘ دشمن کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے اپنے خنجر تیز کر رہے ہیں اور جلد اس جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ واصح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب کی جانب سے بڑے پمانے پر امداد مل رہی ہے۔

News ID 1865232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha