چین میں ٹریفک حادثے کے دوران26 افراد ہلاک

چین کے شمالی شہر تیان جن میں ٹریفک حادثے کے دوران26افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمالی شہر تیان جن میں ٹریفک حادثے کے دوران26افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات  کے مطابق کوچ میں30افراد سوار تھے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  دوران سفر اچانک کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، جس سے وہ بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں گر گئی، جس سے26افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع  کے مطابق حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کنڈیکٹرایک معاون ڈرائیور اور2مسافر شامل ہیں۔

News Code 1865196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha