مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین نے 10 لاکھ ملازمتوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور انھیں پاکستان میں اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو مہاجرین کی واپسی سے متعلق پلان دیا تھا جس پر افغانستان نے عمل نہیں کیا، افغان مہاجرین کو ہر حال میں واپس جانا ہوگا لیکن ہم باعزت اور رضاکارانہ طریقے سے مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین سے متعلق خیبر پختونخواہ حکومت کا گلہ اور تحفظات درست ہیں، افغان مہاجرین نے پاکستان میں 10 لاکھ ملازمتوں پر قبضہ کررکھا ہے، افغان مہاجرین کو اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین نے 10 لاکھ ملازمتوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور انھیں پاکستان میں اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
News ID 1865139
آپ کا تبصرہ