مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فراح میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے حاضر سروس جج کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو سرعام بازار میں لٹکا دیا۔ اطلاعات کے مطابق تین روز قبل اغوا ہونے والے سیشن کورٹ کے جج کو مسلح دہشت گردوں نے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش عوامی مقام پر لٹکا دی۔ صوبہ فراح کے گورنر کے ترجمان نصیر مہری کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے 23 جون کو سیشن کورٹ کے جج کو اغوا کیا تھا جس کے بعد انہیں خاک و سفید ضلع میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور ان کی لاش عوامی مقام پر لٹکا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت کی جانب سے 4 افغان دہشت گردوں سمیت 6 افراد کو پھانسی دیئے جانے کے حکم کے بعد طالبان نے دھمکی دی تھی کہ عدالتی حکام کو اس کا جواب دیا جائے گا۔
افغانستان کے صوبے فراح میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے حاضر سروس جج کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو سرعام بازار میں لٹکا دیا۔
News ID 1865025
آپ کا تبصرہ