مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الجوف میں یمنی فورسز کے راکٹ حملوں میں سعودی عرب کے 40 کرائے کے فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے بے دفاع عوام کے خلاف سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن یمنی فورسز بھی اپنی توانائی کے مطابق منہ توڑ جواب دے رہی ہیں یمن کے صوبہ الجوف میں یمنی فورسز نے راکٹ حملون میں سعودی عرب کے 40 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا پر تازہ ترین بمباری میں 15 افراد کو شہید اور وخمی کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ