مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پولیس نے 12 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 افراد پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کاے الزامات عائد کردیئے ہیں۔جبکہ 9 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔
بیلجیئم پولیس کے مطابق بیلجیئم کے 16مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور 40مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران 12افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
جن میں سے 3افراد پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ جن کے نام سمیر ، مصطفیٰ اور جواد شامل ہیں جبکہ دیگر 9افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ۔گرفتار تینوں افراد کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بیلجیئم کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پولیس نے 12 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 افراد پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کاے الزامات عائد کردیئے ہیں۔
News ID 1864850
آپ کا تبصرہ