مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کی ریاست پوئبلا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا جب کہ 2 بچیاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی ریاست پوئبلا میں دوسری ریاست اوکساکا سے ملحق ایک گاؤں میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور مختلف افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین، 4 مرد اور 2 بچیاں شامل ہیں جب کہ 2 بچیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
میکسیکو کی ریاست پوئبلا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا جب کہ 2 بچیاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
News ID 1864672
آپ کا تبصرہ