11 جون، 2016، 1:18 PM

پاکستان کا دہشت گردوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ سے احتجاج

پاکستان کا دہشت گردوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ سے احتجاج

پاکستان نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے رہنما ملا اخترمنصور کو پاکستان میں ہلاک کرنے پر امریکہ کے تین رکنی وفد سے احتجاج کیا ہے پاکستان کو امریکہ اور ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی سخت تشویش لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے رہنما ملا اخترمنصور کو پاکستان میں ہلاک کرنے پر امریکہ کے تین رکنی وفد سے احتجاج کیا ہے پاکستان کو امریکہ اور ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی سخت تشویش لاحق ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر جنرل نکولس اور امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن  نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی انتظامات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے امریکی وفد سے نوشکی ڈرون حملے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ  ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت  کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے نوشکی میں ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان رہنما ملا اخۃر منصور کو ہلاک کردیا جس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستان کا شناخت کارڈ بھی برآمد ہوا تھا جس پر پکستانی حکام کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستانی وزیر داخلہ نے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا حکم دیدیا۔

News ID 1864657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha