2 جون، 2016، 5:28 PM

پشاور میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

 پشاور میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں  3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ تخت آباد میں سیاسی جماعت کا پرچم لگانے کے معاملے پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ تخت آباد میں سیاسی جماعت کا پرچم لگانے کے معاملے پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر تخت آباد میں واقع ایک مکان پر سیاسی جماعت کا پرچم لگانے کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم میں ہلاک  اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت طلحہ، اس کے بیٹے اور عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1864461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha