مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ہندوستانی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آ گ کے واقعے میں 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق فوجی اسلحہ ڈپو میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چوتھے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ادھر واقعہ کی تفتیش کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو آج اسلحہ ڈپو کا دورہ کرے گی اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور آرمی چیف کو پیش کریگی۔ واضح رہے کہ کل ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ہندوستانی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آ گ لگنے سے 20 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ہندوستانی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آ گ کے واقعے میں 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
News ID 1864434
آپ کا تبصرہ