مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرترکی جانے والے 4 مسافروں کو گرفتارکرلیاہے۔ اطلاعات کےمطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے ترکی کے شہر استنبول جانے والی پروازکے 4 مسافروں کو جعلی سفری دستاویزات پرحراست میں لے لیا۔ مسافروں کی شناخت فیاض، افضال، واجد اورساجد کے ناموں سے ہوئی ہے اوران کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چاروں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے پاسپورٹ سیل میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جاسکے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرترکی جانے والے 4 مسافروں کو گرفتارکرلیاہے۔
News ID 1864408
آپ کا تبصرہ