مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواو شریف کی تاحیات نااہلی کی درخواست پرا لیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ سچ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62اور63 پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیرا عظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو 10روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پرسماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ ثابت ہو چکی ہے جس سے ان کی غلط بیانی بھی سامنے آگئی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سچ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے دس روز میں جواب مانگ لیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ