14 مئی، 2016، 1:37 PM

دہلی میں ہندو تنظیم ہندو سینا کی ٹرمپ کی کامیابی کے لئے دعائیہ تقریب

دہلی میں ہندو تنظیم ہندو سینا کی ٹرمپ کی کامیابی کے لئے دعائیہ تقریب

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لئے ہندوستانی دارالحکومت دہلی میں ہندو تنظیم ہندو سینا نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لئے ہندوستانی دارالحکومت دہلی میں ہندو تنظیم ہندو سینا نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ پوجا کے وقت وہاں ہندو دیوی دیوتاؤں کی بہت سی مورتیاں بھی جمع کی گئی تھیں جہاں پر ٹرمپ کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کی گئی۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ’دولت اسلامیہ (داعش) کی دہشت گردی  کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ سے ہی انسانیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ہندو سینا کے تقریباً درجن بھر کارکن دہلی کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور پوجا پاٹ کی۔ ٹرمپ کی حمایت میں وہاں ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔اس تنظیم کے بانی وشنو گپتا نے بتایا کہ ’صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی انسانیت کو بچا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم کا ٹرمپ کی حمایت کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح کے بہت سے پروگرام کرنے کا منصوبہ ہے۔

News ID 1864002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha