مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء نے شام کے شہر حلب کے قریب واقع خان طومان علاقہ میں راکٹ حملوں کے ذریعہ درجنوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی تنظیم نجباء نے صوبہ حلب کے علاقہ خان طومان میں راکٹوں سے حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
اسلامی تنظیم نجباء کے اہلکاروں نے وہابی دہشت گردوں کی دوگاڑیوں کو تباہ کردیا جن میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ خان طومان پر چند روز قبل دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا لیکن انھیں اس علاقہ کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک اس علاقہ میں درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ