مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے حلب کے علاقہ خان طومان میں ایک کارروائی کے دوران جبہہ النصرہ کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے خان طومان علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے شامی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر حمص کے اطراف میں شامی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے جنگي طیاروں نے حلب کے اطراف میں بمباری کرکے 18 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
شامی فورسز نے حلب کے علاقہ خان طومان میں ایک کارروائی کے دوران جبہہ النصرہ کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1863805
آپ کا تبصرہ