مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے نٹیو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے نئے 3 ڈویژن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے 3 نئے ڈویژن قائم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے نئے ڈویژن رواں سال کے اختتام تک قائم کردیئے جائیں گے۔روسی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کے مذکورہ ڈویژنوں کو ملک کی مغربی اور جنوبی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ سرگئی شویگو نے کہا کہ روس نیٹو کی طاقت میں روز افزوں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے دیگر اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔
روس نے نٹیو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے نئے 3 ڈویژن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1863776
آپ کا تبصرہ