27 اپریل، 2016، 11:51 PM

بشار اسد ایران کی ریڈ لائن

بشار اسد ایران کی  ریڈ لائن

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی پانچ سالہ صدارتی مدت ختم ہونے تک بشار اسد اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نےبیلجیئم کی سینیٹ کی سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی پانچ سالہ صدارتی مدت ختم ہونے تک بشار اسد  اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور یورپ دہشت گردی کے موضوع پر اس وقت متفق ہوسکتے ہیں جب دہشت گردوں کے بارے میں اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کا نظریہ ختم کردیا جائے انھوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے کہ ہم دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کریں اور بعض دہشت گردوں کی حمایت اور بعض کے خلاف کارروائی کریں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں اور وہ سبھی برے ہیں۔

News ID 1863607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha