27 اپریل، 2016، 7:09 PM

ونزوئلا میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے 5 روزہ تعطیل

ونزوئلا میں توانائی بحران  پر قابو پانے کے لئے 5 روزہ تعطیل

ونزوئلا میں حکومت نے شدید ترین توانائی بحران کا انوکھا حل نکالتے ہوئے ملک بھر میں ہفتے میں 5 روز کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا میں حکومت نے شدید ترین توانائی بحران کا انوکھا حل نکالتے ہوئے ملک بھر میں ہفتے میں 5 روز کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کی حکومت نے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں صرف 2 روز کام اور 5 روز کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ونزوئلا کے نائب صدر اریستوبولو استوریز کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں صرف دو روز یعنی پیر اور منگل کو کام کرنا چاہیئے۔

ونزوئلا کے نائب صدر کا ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں ضروری کام کے علاوہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کو کام نہیں ہو گا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور مزدور آرگنائزیشنز نے حکومتی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے 28 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے، حکومت اس مسئلے کو ٹھیک طرح سے حل کرنے کے اقدامات اٹھائے۔

News ID 1863597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha