بغداد میں خودکش حملے میں 25 افراد شہید و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امام بارگاہ امام علی (ع) پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے رضوانیہ علاقہ کے امامبارگاہ  حضرت علی میں ایک خودکش حملہ آور داخلہ ہوا جس نے خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس نے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے  جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1863498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =