مہر خبررساں ایجنسی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے افغان چیف ایگزیکٹو کو دو روزہ دورے پر پاکستان آنے کی دعوت دی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے دو اور تین مئی کو دورہ پاکستان پر آنا تھا لیکن چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاہے کہ انہوں نے دوہ پاکستان ملتوی کر دیاہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے ۔
News ID 1863426
آپ کا تبصرہ