یمن میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک اور زخمی

یمن کے صوبہ ذمار میں القاعدہ دہشت گردوں کو سخت شکست ہوئی ہے جس میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ ذمار میں القاعدہ دہشت گردوں کو سخت شکست ہوئی ہے جس میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ذمار کے علاقہ القضاض میں یمنی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ دہشت گردوں پر حملہ کرکے ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں اس کارروائی میں القاعدہ کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ شبوہ کی جانب سعودی عرب کے مزدوروں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے۔

News Code 1863121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =