مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِ بکر میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترک ذرائع کے مطابق واقعہ میں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد پولیس اہلکار ہیں جب کہ واقعہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترک ذرائع کےمطابق دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو شہر کے مختصر دورے پر آنے والے تھے۔
ترکی کے شہر دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1862958
آپ کا تبصرہ